10 اپریل 2021 - 13:36
سعودی حکومت نے تین فوجیوں کو سزائے موت دے دی

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے نتیجے میں تین سعودی فوجیوں کو سزائے موت دے دی گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام میں محمد بن احمد بن یحیی عکام، شاہر بن عیسی بن قاسم حقوی اور حمود بن ابراہمی بن علی حازمی  کو سزائے موت دے دی گئی۔

اس بیان کے مطابق اس سے قبل ان تینوں فوجیوں کو مخصوص سعودی عدالت کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

ان تینوں فوجیوں کو ہفتے کی صبح جنوبی سعودی عرب میں واقع ایک فوجی ہیڈکوارٹر میں پھانسی دے دی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲